اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور آزربائیجان ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کی صورت میں ایک دوسرے کی معاونت کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعرات کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر دونوں وزرائے خارجہ نے دستخط کئے۔اس موقع پر چیرمین این ڈی ایم اے بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت پاکستان اور آزربائیجان ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کی صورت میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔