اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور وزارت خارجہ میں آن لائن منعقد ہوا۔ پاکستانی شرکا کی قیادت سیکرٹری خارجہ سہیل محمود جبکہ آذر بائیجان کی طرف سے ڈپٹی وزیرخارجہ رمیز حسنو نے شرکا کی قیادت کی۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مثالی بنانے پراتفاق کیا۔ اس موقع پر دونوں راہنمائوں نے علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر سمیت نگورنوکاراباغ کے تنازعات پر مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
@ForeignOfficePk
FS Sohail Mahmood & Dy FM Ramiz Hasanov held 2nd round of Pakistan-Azerbaijan Bilateral Political Consultations. Resolved to further fortify exemplary bil ties, exchanged views on reg. & int’l issues & reaffirmed mutual support on Jammu & Kashmir dispute & Nagorno-Karabakh issue.