دبئی: تازہ ترین ون ڈے بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم آٹھواں نمبر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
آئرلینڈ میں جاری ٹرائنگولر سیریز میں اچھی کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کے نیل بروم ایک ساتھ 25 درجے کی چھلانگ لگاکر 29 ویں نمبر پر پہنچ گئے تاہم ٹاپ 10 پوزیشنز میں کوئی بھی ردوبدل نہیں ہوا جبکہ بولرز میں ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں البتہ آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا آٹھواں نمبر اور ساتویں پوزیشن پر موجود بنگلہ دیش سے 3 پوائنٹس کا فرق بدستور باقی ہے۔