counter easy hit

وزیراعظم عمران کی حسینہ واجد کو کال جادوئی اثر دکھا گئی، پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ایسی پیش رفت کہ مودی پر گھڑوں پانی پڑ گیا

اسلام آباد(یس اردو نیوز) ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن تین برس کے تعطل کے بعد مکمل طورپرفعال ہوگیا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کیلئے بہت بڑی پیش رفت کے بعد بنگلہ دیش نے 15 سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن فعال ہونا پاک اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات بحالی میں اہم پیش رفت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے حالیہ رابطے کے بعد تعلقات میں بہتری کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان سفارتی کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کے ایک دوست ملک کا اہم کردار ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن مکمل طور پر فعال نہیں رہا تھا۔ تاہم اب دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات پر جمی برف آہستہ آہستہ پگھل رہی ہے۔ بھارت میں اپوزیشن پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات میں بہتری کو مودی سرکار اور بھارت کی سفارتی محاذ پر بڑی شکست قرار دے رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری سے بھارت بہت بری طرح بوکھلا گیا ہے۔ بھارت کی مودی سرکار اس تمام صورتحال سے شدید پریشان ہے۔

PAKISTAN, AND, BANGLADESH, HISTORICAL, RELATIONS, BEING, ADOPTED, PAK HIGH COMMISSION, PROACTIVE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website