اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے جنہیں مشترکہ کوششوں کے ذریعے شکست دی جا سکتی ہے۔
Pakistan and China can deal with joint efforts with joint challenges, Army Chief
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 90 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور چین اہم اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور پاک فوج کو چین کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون میں مزید اضافہ ہو گا، پاک چین تعلقات قابل رشک ہیں جس کی دنیا میں کوئی مثال موجود نہیں۔