counter easy hit

پاکستان اور بھارت کے پاس بات چیت کرنے کے سوا تیسرا کوئی آپشن نہیں

Pakistan and India have no other option to talk with each otherنئی دہلی: بھارتی صحافی جیوتی ملہوترا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس بات چیت کرنے کے سوا تیسرا کوئی آپشن نہیں، ہمیں مل بیٹھنا چاہئے، لگتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل رابطے شروع ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے جیوتی ملہوترا نے کہا کہ اب مودی اکثریت کے ساتھ منتخب ہو کر آئے ہیں، اس لئے اب بات چیت جلد شروع ہو جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے ہمارے عوامی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات نہیں ہیں، یہ بہت عجیب سا ماحول ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا لگتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل رابطے شروع ہوجائیں گے ۔ دوسری جانب انتخابات جیتنے کے فوری بعد نریندر مودی کا وزیراعظم عمران خان کیلئے خصوصی پیغام، بھارتی وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔ تفصیلات کے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے انتخابات جیتنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ نریندر مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے مبارکباد کے پیغام پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ خطے میں امن قائم ہو۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو انتخابات واضح جیت پر مبارکباد پیش کی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔۔بھارتی وزیراعظم کے ساتھ خطے میں امن اور ترقی کے لیے کام کرنے کی خواہش ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی کے وزیراعظم نتین یاہو نے بھارتی وزیراعظم نریندور مودی کو الیکشن میں واضح فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ نتین یاہو نے اس موقع پر اسرائیل اور بھارت کو دوست قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نتین یاہو کا کہنا تھا کہ انتخابات میں شاندار فتح پر مبارک ہو میرے دوست نریندر مودی!۔یہ انتخابی نتائج دنیا کی سب سے بڑی جمہوری طاقت کی قیادت کی تصدیق کرتے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا بھی عزم ظاہر کیا۔ اور کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان عظیم دوستی کو مضبوط بنانے کے لئے تعاون جاری رکھیں گے. خیال رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں جیت کا کا دعویٰ کر چکے ہیں۔بھارت میں ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی واضح برتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پہلے جبکہ کانگریس دوسرے نمبر پر ہے۔انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں اپنی برتری دیکھتے ہوئے نریندر مودی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب ساتھ مل کر ایک مضبوط بھارت بنائیں گے، ہم ساتھ مل کر ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک مرتبہ پھر سے جیت گیا ہے۔