counter easy hit

پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا ہوں گے: جان کربی

Pakistan and India must resolve issues through talks: John Kirby

Pakistan and India must resolve issues through talks: John Kirby

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان اور بھارت کومذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا ہوں گے۔ دونوں ممالک میں اچھے تعلقات خطے میں بہتری لائیں گے۔

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے کہا پاکستان اور بھارت کو آپس میں مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا ہوں گے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات خطے میں بہتری لائیں گے اور بہتر تعلقات مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دے چکا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اور ان دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کو مزید کارروائی کرنا ہو گی۔ جان کربی نے بریفنگ میں مزید کہا کہ گوانتاناموبے میں قید 5 قیدیوں میں سے 3 پاکستانی قیدیوں کو 6 ماہ کے بعد ریویو بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا امریکا گوانتاناموبے جیل کو بند کرنے کے فیصلے پر قائم ہے لیکن امریکی سیکورٹی ہمارے لیے پہلی ترجیح ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website