counter easy hit

پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈول کے مطابق ہو گا: راجیو شکلا

Pakistan and India

Pakistan and India

چیئر مین آئی پی ایل راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی
نئی دہلی (یس اُردو) چیئر مین آئی پی ایل راجیو شکلا کہتے ہیں کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دھرم شالا میں شیڈول کے مطابق ہو گا جبکہ وزیر داخلہ نثار علی خان پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے آج وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کریں گے ۔
چیئر مین آئی پی ایل راجیو شکلا کہتے ہیں کہ ورلڈ ٹی 20 کے لیے پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈول کے مطابق ہو گا ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ہماچل پردیش کے کانگریسی وزیر اعلی ویر بہادرا سنگھ پاکستانی ٹیم کی میزبانی نہ کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔دوسری جانب وزیر داخلہ چودھری نثار علی کا موقف ہے کہ ٹیم کو اطمینان بخش سیکورٹی تک دورہ بھارت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اس معاملے پر وزیر داخلہ نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان کو ٹیلی فون بھی کیا جس میں پاکستانی ٹیم کے متوقع دورہ بھارت پرمشاورت کی گئی جبکہ وزیر داخلہ پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے آج وزیر اعظم کو رپورٹ بھی پیش کریں گے ۔