counter easy hit

پاکستان اور ایران ایک پیج پر۔۔۔۔اپنے سب سے بڑے دشمن کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران کروناوائرس کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کروناوائرس سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے کروناوائرس کے خلاف ملک کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا۔شاہ محمود قریشی نے ایران کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں وزرائےخارجہ نے کروناوائرس کے خلاف ہرممکن اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔وزیرخارجہ نے بھارتی مسلمانوں پر مظالم اجاگر کرنے پر جوادظریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سےاموات کی تعداد77 تک جا پہنچی ہے جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 2336 ہوگئی ہے، متاثرہ افراد کا تعلق دارالحکومت تہران ، قم اور غیلان صوبوں سے ہیں۔ایرانی وزیر صحت نے ملک میں کرونا وائرس سے 77 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 2336 ہوگئی ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں بھی مہلک وائرس کے پانچ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

PRIME MINISTER IMRAN KHAN WITH IRANI PRESIDENT HASSAN ROOHANI. FILE PHOTO

PAKISTAN AND IRAN BILATERAL TIES GONE STRONG, DECIDED TO TACKLE JOINT ENEMIES WITH MUTUAL COOPERATION

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website