counter easy hit

پاکستان اور تھائی لینڈ کےدرمیان اہم معاہدہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور تھائی لینڈ دفاعی شعبے میں تعاون میں اضافہ کرینگے۔ پاکستان اور تھائی لینڈکےدرمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر اور ڈیفنس سیکریٹری تھائی لینڈ نے معاہدے ‏پر دستخط کیے۔ معاہدےکےتحت سیکیورٹی پالیسی انفارمیشن کاتبادلہ کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدےکے تحت مشترکہ مشقیں اور ڈیفنس ٹیکنالوجی پرتعاون ‏کیاجائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سفیر اور ڈیفنس سیکریٹری تھائی لینڈ کے درمیان ملاقات میں باہمی ‏دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان اورتھائی لینڈ70 سال کےسفارتی تعلقات کو منا ‏رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website