برسلز (یس اردو نیوز) پاکستان نے افغانستان میں معاشی ترقی کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی نئی امداد دینے کا اعلان کر دیا ۔ برسلز میں افغان کانفرنس کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن اور خوشحالی پاکستان کے لیے اہم ہے ۔ وہاں پائیدار امن کے لیے سیاسی مذاکرات ہی قابل عمل طریقہ ہے ، جبکہ پاکستان افغانستان میں امن و مفاہمت کے لیے 4 فریقی رابطہ گروپ کے ذریعے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ، ان کا کہنا تھا طالبان تشدد ترک کر کے امن کے عمل میں شریک ہوں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے 3 ہزار افغان طلبہ کو سکالرشپ بھی دی ہے ، جس کے تحت وہ پاکستان میں تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔