اسلام آباد/ ماسکو: وزیراعظم محمد نواز شریف اور روس کے دورے پر گئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ج میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دوران گفتگو وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کے لئے لڑ رہی ہے۔ ایسے موقع پر فوج کے خلاف بیان بازی کرنا مناسب نہیں ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ کوئی پاک فوج کیخلاف بولے اور حکومت خاموش رہے۔
خیال رہے کہ سابق آصف علی زرداری نے رواں ہفتے ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اُنھیں دیوار سے لگانے اور ان کی کردار کشی کرنے کی روش ترک نہ کی گئی تو وہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک کے جرنیلوں کے بارے میں وہ کچھ بتائیں گے کہ وہ وضاحتیں دیتے پھریں گے۔
آصف علی زرداری نے فوجی قیادت کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ وہ تو تین سال کے لئے آئے ہیں اور پھر چلے جائیں گے جبکہ انھوں نے ساری عمر پاکستان میں رہنا ہے۔