counter easy hit

پاک فوج کی سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

Pakistan Army, Flood Relief

Pakistan Army, Flood Relief

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کر دی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چترال کے سیلاب متاثرین میں سولہ ٹن راشن تقسیم کر دیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ چترال اور ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے، فیلڈ کمانڈرز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نگرانی کریں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، چترال میں متاثرین میں سولہ ٹن راشن تقسیم کیا گیا۔

ایف سی نے چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے 100 ٹن راشن عطیہ کیا ہے۔ ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں دو ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرم چشمہ، کورغ اور بمبوریت سے تہتر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔