سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور)پاک فوج نے اپنے ادارے کا احتساب کر کے ثا بت کر دیا ہے کہ کرپٹ لوگوں کی کو ئی گنجائش نہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت مرزا شماس علی زرگر نے نمائندہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دہشتگردی کے ساتھ کرپشن بھی ملک کا بڑا حصہ ہے آرمی چیف جنرل راحیل نے اپنے ادارے کے کرپٹ لوگوں کیخلاف ایکشن لیکر جو مثال قئم کی ہے اس پر پوری قوم ان کو سلام پیش کر تی ہے ،موجودہ و ماضی کے حکمر انوں کی لوٹ مار نے ملک کے بچے بچے کو قرضوں میں جکڑ رکھا ہے ،قومی وسائل کے چوروں کو کڑے احتساب کے تناظر میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کی ضرورت ہے ،کرپشن کر نیوالوں اور ان کے سہولت کاروں کا احتساب پوری قوم کی آواز ہے ،جمہوریت کا نعرہ لگانیوالے حکمران نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں