کرم ایجنسی (یس ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے حساس اداروں کی اطلاع پر کرم ایجنسی میں سرحد کے قریب کارروائی کر کے تحریک طالبان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد بشیر کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد بشیر نے آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث دہشتگردوں کو خودکش جیکٹس تیار کر کے دی تھیں۔
ملزم خود کش جیکٹس اور بم بنانے کا ماہر ہے۔ دہشت گرد کا بھائی عبدالحسیب اور فضل بھی تحریک طالبان کے لیے کام کرتے ہیں۔