Pakistan Army will continue to contribute for national security, Army chief
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج قومی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دیں۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی گریژن کا دورہ کیا اور اس موقع پر افسران سے خطاب بھی کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب اور ادارے کی مضبوطی میں افسران کے کردار کی تعریف کی،انہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔