اسلام آباد…….پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستان کی ابتدائی تحقیقات پر بھارت نے رد عمل دے دیا ہے، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے موثر اقدامات کا یقین دلایا ہے،اس یقین دہانی پر یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی حکومت کن پہلوئوں پر سوچ رہی ہے اس کا اظہار وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے اس بیان سے ہوتا ہے جو وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا،جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس واقعے پر موثر اقدامات کا یقین دلایا اور بھارتی حکومت کو ان اقدامات کا انتظار کرنا چاہیے۔