حلقہ این اے 62 میں تمام امیدوارران کیلئے یکساں انتخابی ماحول یقینی بنایا جا ۓ،مسٹر جسٹس عباد الرحمان لودھی
پاکستان عوامی لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی راولپنڈی حلقہ این اے 62 کی انتخابی عذرداری کیس کا تحریری فیصلہ جاری ،
مانیٹرنگ ٹیم کو آزادانہ ،منصفانہ ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ماحول یقنی بنانے کے مانیٹرنگ ٹیم ھدایات جاری کر دیں
راولپنڈی(پ،ر ) راولپنڈی کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عباد الرحمان لودھی نے راولپنڈی سے پاکستان عوامی لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی راولپنڈی حلقہ این اے 62 کی انتخابی عذرداری کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ھے امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے مخالف امیدوار دانیال چودھری اور دیگر کے خلاف دائرانتخابی عذرداری میں واضح کیا تھا کہ حلقہ این اے 62راولپنڈی شہر سے مسلم لیگی امیدواردانیال چودھری اور دیگر عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے مرتکب ھو رھے جس پر سخت آیکشن لیا جاۓ راولپنڈی کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عباد الرحمان لودھی نے مانیٹرنگ ٹیم کو ھدا یات جاری کرتے ہوے حکم جاری کیا کہ آزاد ،منصفانہ ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ماحول یقنی بنانے کے مانیٹرنگ ٹیم فوری اقدامات کرے ، چونکہ یہ الزام بنیادی طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے قابل ذکر ہے، لہذامانیٹرنگ ٹیم امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضا ت پر سنجیدگی نوٹس لے اور انتخابی عمل کو آزادانہ ، منصفانہ، اور غیر جانبدارانہ بنا نے کے لیے اقداما ت کرے .راولپنڈی کے امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی نے انتخابی ٹربیونل کے سامنےانتخابی عذرداری میں شکایت کی تھی کہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 میں انتخابات سے قبل ہی انتخابی دھاندلی و انتخابی قوانین کی خلاف ورزیا ں جاری ھیں عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین پر عمل درآمد کروانا ریٹرننگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیم کی زمہ داری ھے اس لئے حلقہ این اے 62 میں تمام امیدوارران کیلئے یکساں انتخابی ماحول یقینی بنایا جا ۓ . امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک حلقہ این اے 62راولپنڈی شہر نے اپنی شکایت میں استدعا کی کہ حلقہ این اے 62 میں آزاد انہ ،شفاف ،غیر جانبدارانہ انتخابات ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مانیٹرنگ ٹیم بھیجی جاۓ اور امیدوار دانیال چودھری کو انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں پر نا اھل کیا درخواست گزار امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک حلقہ این اے 62 نے کہا عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین پر عمل درآمد کروانا ریٹرننگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیم کی قومی زمہ داری ھے اس لئےخلاف ورزی کرنےوالے تمام امیدوارران کے خلاف فورینوٹس لیکر انتخابی ماحول یکساں بنایا جا ۓ . درخواست گزار امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک حلقہ این اے 62 نے کہا عید پر امیدوارران ووٹروں میں نقد رقم ،عیدی کے نام پر تقسیم کر کے ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ھو چکے ھیں ،الیکشن ٹربیونل کے فاضل جج مسٹر جسٹس عباد الرحمان لودھی نے راولپنڈی کے امیدوار قومی اسمبلی کی انتخابی عذر داری پر مانیٹرنگ ٹیم کو ھدایات جاری کر دیں اور حکم میں کہا کہ آزادانہ ،منصفانہ ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقنی بنانے کے مانیٹرنگ ٹیم فوری اقدامات کرے