پاکستان عوامی لیگ کے امیدوار اصغر علی مبارک کی مخالف امیدوار شیخ رشید احمد کو فتح پر لال حویلی جاکر مبارک باد، مٹھائی پیش کی
اسلام آباد: (پریس ریلیز) پاکستان عوامی لیگ کے راہنما اور نامزد امیدوار حلقہ این اے ٦٢ راولپنڈی اصغر علی مبارک نے اپنے مخالف امیدوار شیخ رشید احمد کی فتح پر لال حویلی جاکر مبارک باد پیش کی اصغر علی مبارک نے لال حویلی کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ کو عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر کھلے دل سے مبارکباد اور مٹھائی پیش کرنے آیا ھوں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری عمل مضبوط ہوا ہے پاکستان عوامی لیگ احتجاجی سیاست کی حمایت نہیں کرے گی ۔تمام سیاسی جماعتیں کو اعلی ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوے عوامی نتاٸج کو تسلیم کریں اور جن سیاسی جماعتوں کو اعتراضات ھیں وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں۔اصغر علی مبارک نےکہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں کشمیر کی بات کر کے بھارتی عزاٸم کو خاک میں ملا دیا ہے۔تقریر میں ریاست مدینہ کی مثال سامنے رکھنا بھی قابل تعریف ہے پاکستان عوامی لیگ ہمیشہ تحریک انصاف کے ہر اچھے اقدامات کی