”پاکستان عوامی لیگ”عوامی عدالت میں عوامی طاقت سے انشاء اللہ سرخرو ہوگی اصغر علی مبارک نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 62 راولپنڈی
راولپنڈی: (پریس ریلیز) پاکستان عوامی لیگ کے رہنما اصغر علی مبارک نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 62 راولپنڈی شہر نے کہا ہے، اعلی عدلیہ، افواج پاکستان نے قوم سے بر وقت قومی انتخابات کا وعدہ پورا کردیا اب ووٹرز بلا خوف و خطر ووٹ کا درست استعمال کریں، ووٹرز کے ساتھ ملاقاتوں میں انہوں نے کہا کہ”ہا کی” نشان پاکستان کی سربلندی کا نشان ہے، قومی اسمبلی حلقہ این اے 62 راولپنڈی شہر کو لوٹنے والوں کا ووٹ کی پرچی سے احتساب کرنے کا وقت آگیا ہے، جھوٹ، منافقت، کرپشن کی سیاست کرنے والوں نے راولپنڈی کی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ عوام جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار کریں، اصغر علی مبارک نے کہا ”جمہوریت عوام کیلئے” عوام کے ذریعے” عوام کی خاطر ”جمہوری عمل کا نام ہے، مگر بد قسمتی سے’ جمہوریت جاگیردارانہ اور چند خاندانوں کی اجارہ داری تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اس تاثر کے خاتمے کیلئے عملی سیاست میں قدم رکھا، عوام کو آگاہی اور شعور دیکر اپنا فرض ادا کردیا عوامی خدمات کی خاطر فتح و شکست کے فلسفے سے بالا تر ہوکر سارا سال خدمت کیلئے حاضر رہوں گا اصغر علی مبارک نے کہا راولپنڈی شہر میں برسوں سے عوام کے ووٹوں سے عیاشی کرنے والوں کے دن ختم ہوچکے ھیں عوام اب کسی دھوکے ،فریب اور نعرے میں نہیں آئیں گے، عوامی عدالت میں عوام بطور عوامی جج اپنے ووٹ سے کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کریں عوام ووٹ کی طاقت سے اپنا فیصلہ حقیقی نمائندوں کے حق میں سنائے گی ”پاکستان عوامی لیگ” عوامی عدالت میں عوامی طاقت سے انشاء اللہ لہ ضرور سرخرو ہوگی” پچیس جولائی کا سورج پاکستان عوامی لیگ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا