پیرس، پاکستان عوامی مسلم لیگ کا اجلاس ، محمد بابر مغل فرانس کے صدر منتخب، حامیوں اور حلیف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی مبارکباد
پیرس (اشفاق چوہدری) گزشتہ روز پاکستان عوامی مسلم لیگ فرانس کی تنظیم کو تشکیل دینے کیلئے پروگرام ہوا ، جس میں پی ٹی آئی فرانس ، مسلم لیگ قائد اعظم اور دیگر ہم خیال سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی پاکستان عوامی مسلم لیگ کا اجلاس صدر مسلم عوامی مسلم لیگ یو کے سلیم شیخ صاحب کی صدارت میں پیرس کے نواح میں واقع ڈپلومیٹ ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا ۔جس میں پاکستان عوامی مسلم لیگ جرمنی کے صدر رانا شہزاد عالم ، اور۔ فرانس کے صدر محمد بابر مغل کو
چیئرمین پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی جانب سے صدر یو کے سلیم شیخ صاحب نے ہمراہ چوہدری منیر وسن نوٹیفیکشن جاری کیا۔ اس موقع پر نئے عہددیداران نے عہد کیا کے وہ پارٹی کی تنظیم سازی جلد از جلد کر کے چئیرمین کا پیغام اوور سیز تک ہہنچائیں گے بعد ازاں تقریب میں موجود افراد نے محمد بابر مغل اور رانا شہزاد عالم کو مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا