پیرس (یاسرالیاس) پاکستان عوامی تحریک فرانس کی تقریب حلف برداری لا کورنیو پیرس میں ہوئی۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں جن میں تحریک انصاف ۔پیپلزپارٹی ۔مسلم لیگ ق کے وفود نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی رحیق احمد عباسی تھے مقامی میئر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت شریف پیش کی گئی اس کے بعد ذیلی تنظیموں کی تشکیل اورمختلف شخصیات کی شمولیت کا علان کیا گیا۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا رحیق احمد عباس نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔