counter easy hit

پاکستان عوامی تحریک کا 27واں یوم تاسیس 29 مئی کو فرانس کے ساوتھ آل لاکورنیو میں منایا جائے گا

Awami Tehreek Conference

Awami Tehreek Conference

پیرس (اے کے راؤ سے) پاکستان عوامی تحریک کا 27واں یوم تاسیس 29 مئی بروز اتوار شام 4 بجے فرانس کے ساوتھ آل لاکورنیو کے “Maison du Peuple Guy Moquet 119 Av.Paul Valliant Couturier 93120 Le Courneuve. میں منایا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ شب پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

حاجی محمد اسلم صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ و فرانس کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی ہوئیی جس میں وزیر اعظم کے پارلیمنٹ کے فلور پر ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے سے جہاں 19 کروڑ عوام کااستحقاق مجروح ہوا ،وہاں مہزب ممالک میں رہنے والے 80 لاکھ اوور سیز پاکستانیوں کے سر بھی شرم سے جھکانے پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا۔

ڈپٹی سیکرٹری طاہر عباس گورائیہ نے کہا کہ اب وزیراعظم کے پاس اپنے عہدے سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ پروگرام کے انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔جن کا حتمی اجلاس آئندہ جمعرات کو ہوگا۔ جس کی سربراہی ڈپٹی سیکریٹری طاہر عباس گورائیہ کریں گے۔ پرو گرام کے کوارڈینیٹر سید ظہیرشاہ کو نامزد کیا گیا۔

اجلاس میں جن باتوں پے اتفاق ہوا ان میں میڈیا کے ساتھ ساتھ ملک میں تبدیلی کی خواہش رکھنے والی تمام سیاسی ،سماجی ، فلاحی اور مذہبی تنظیموں اور معززین پیرس کو بھی مدعو کیا جائے گا۔