ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کا ورکز کنونشن 30 مارچ بروز سوموارشام چھ بجے منہاج سنٹر ویانا میں پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ نسیم کی زیر قیادت منعقد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران رفقاء اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے عہدیداران اورکارکنوں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔
ورکز کنونشن کا آغاز حافظ طاہر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔نعت شریف جواد احمد نے پڑھی۔ پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج محمد خواجہ نسیم ،جنرل سیکرٹری عمران مغل، جوائنٹ سیکرٹری فیصل ریاض ، اور منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی محمد نعیم رضا قادری نے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔
آخر میں پاکستان کا قومی ترانہ حاضرین شرکاء نے مل کر پیش کیا اور پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن آسٹریا کی قیادت نے حاضرین شرکاء کے ساتھ مل کر یوم پاکستان کا کیک کاٹا۔
ورکز کنونشن کے احتتام پر حاجی محمد نعیم رضا قادری نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ اورشیخ الااسلام پروفیسر طاہر القادری کی صحت اور عمر درازی اور پاکستان کی ترقی، خوشخالی، امن وامان اور یمن میں موجودہ حالات کے امن کیلیے خصوصی دعا کی۔ حاضرین شرکاء کو آخر میں ریفریشمنٹ پیش کیا گیا۔