پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس میں گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پیرس کی تمام سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ ،مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد اکرم وسن، پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم ڈھیروگھنہ اور ممتاز مسلم لیگ ق فرانس کے رہنما چوہدری جاوید سدوال ودیگر افراد نے شرکت کی۔