بارسلونا (یوسف چوہدری) پاکستان عوامی تحریک بیسوس مار کی جانب سے 5جولائی 2015ء کو سپین کی مرکزی ایگزیکٹو کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک سپین کی مرکزی قیادت کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔آدم ریسٹورنٹ بیسوس مار پر منعقدہ اس تقریب میں صدر پاکستان عوامی تحریک سپین محمد اقبال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اس قدر شاندار انداز سے افطار ڈنر پر عوامی تحریک بیسوس کی پوری ایگزیکٹو کو مبارکباد پیش کرتے ہیںجنہوں نے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا اور یقینا اللہ رب العزت کے اس بابرکت مہینے میں افطاریاں آپس میں اختلافات اور رنجشیں مٹانے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔