بارسلونا (نوید احمد اندلسی) پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر چوہدری محمد اقبال نے پاکستان عوامی تحریک کے سپین میں باقاعدہ قیام کے بعد سپین بھر میںذیلی تنظیموں کے قیام کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیاہے۔
سپین کے مختلف علاقوں میں پاکستان عوامی تحریک کی ذیلی تنظیموں کے قیام کیلئے سابقہ کئی دنوں سے پاکستان عوامی تحریک کے صدر چوہدری محمد اقبال اور چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز آکیہ سے لوگوں کے مختلف وفود کی ملاقاتیں اور مشاورت جاری تھیںجن کے حتمی مراحل کیلئے آئندہ کچھ دنوں تک بذریعہ میڈیا اطلاع کر دی جائیگی۔
پاکستان عوامی تحریک کے صدر چوہدری محمد اقبال نے پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ منسلک لوگوں کو اپنے اپنے علاقوں میں پاکستان عوامی تحریک کے قیام کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ جلد از جلدوطن عزیز کو کرپٹ بد عنوان سیاستدانوں کے چنگل سے آزاد کرکے ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کیا جا سکے۔
محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ولولہ انگیز قیادت پر فخر ہے اور انکی قیادت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے شمولیت کرنے والے دوست پارٹی پروگرام عام کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔