تحریر و تصاویر۔ ۔ ۔ ۔ راؤ خلیل احمد
پیرس۔ پاکستان عوامی تحریک کا 27 واں یوم تاسیس فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شاندار انداز میں منایا گیا۔
شہداء ماڈل ٹاون کو انصاف دلوانے کے لیے17 جون کو لاہور میں دھرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔
مہمان خصوصی شیخ زاہد فیاض نے درد بھری آواز میں 17 جون 2014ء کی پولیس گردی کی آپ بیتی سنائی کہ کس ۔ طرح انہوں نے اپنے شہید اور زخمی ہونے والے کارکنوں کو سنبھالا اور کارکنوں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔ پروگرام کی کمپئرنگ ڈپٹی سیکرٹری قاری طاہر عباس ظہیر عباس گجر اور قاضی ہارون نے ادا کی ۔
۔ علاقائی مئیر جیل پوء نے بھی خصوصی شرکت کی۔
۔ پاکسان عوامی تحریک فرانس کی علاقائی تنظیوں نے ڈھول کی تھاپ پر ہال میں انٹری دی۔
۔ پروفیسر حسن میر قادری نے اپنے خطاب میں عوامی تحریک کے کام کو حضور ( ص) کی سنت سے تعبیر کیا۔
۔ صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ حاجی محمد اسلم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے آنے والے مہمانوں کو ویلکم کیا۔
۔ مقررین میں سلیمان اسلم ، محمد نعیم چوھدری اور راؤ خلیل احمد شامل تھے۔
۔ علامہ حافظ اقبال نے اختتامی دعا کروائی۔
۔ منہاج القرآن فرانس کے منتظمین نے بھی صدر چوھدری محمد اعظم کی سربراہی میں شرکت کی۔
۔ پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ” ق” اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہوں نے بھی شرکت فرمائی۔