بحرین (زاہد شیخ) دنیا بھر میں یوم مئی کے حوالے سے پاکستان کلب بحرین میں بھی ” محنت کشوں کا عالمی دن” کے حوالے سے خصوصی تقریب کا شاندار اہتمام کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد عمر نے کیا جبکہ نظامتی فرائض شاہد محمود اورطارق محمود نے ادا کئے پاکستانی محنت کشوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کلب کے چئیرمین اور جرنلٹس فائونڈیشن پاکستان بحرین کے صدرزاہد شیخ نے کہا کہ بحرین میں موجود تارکین وطن پاکستانی محنت کش مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔