اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن الخلیفہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور افرادی قوت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور دونوں ملکوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
یمن کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے صدر ہادی کی حکومت کے خاتمے کی مذمت کی اور بات چیت کے زریعے یمن کا مسئلہ حل کرنے پرزور دیا۔
شیخ محمد بن عیسیٰ بن الخلیفہ نے وزیر اعظم کو بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسی الخلیفہ کا پیغام پہنچایا۔