ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے انسداد کے حفاظتی انتظامات کے تحت اندرون ملک 14 دن کے لیے ہر طرح کے پبلک ٹرانسپورٹ اور پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس فیصلے کا اطلاق ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے ہوگیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا مملکت میں محکمہ صحت کی ہدایت پر احتیاطی تدابیر کے ضمن میں دو ہفتے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور اندرون ملک فضائی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ‘کرونا’ (کوویڈ۔ 19) وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔