counter easy hit

پاکستان بار کونسل کی ہڑتال، کراچی میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

پاکستان بار کونسل نے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر خزانہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

Pakistan Bar Council strike, lawyer's judicial boycott in Karachi

Pakistan Bar Council strike, lawyer’s judicial boycott in Karachi

پاکستان بار کونسل کی ہڑتال کے موقع پر وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نے بھی مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ پاکستان بار کونسل کے چیرمین احسن بھون کا کہنا تھا آج پاکستان بھر کے وکلا ہڑتال پر ہیں، ہم عدلیہ کے وقار کے لیے یہ کررہے ہیں۔  پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے خلاف مہم چلانے والوں پرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کے خلاف محاذ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، حکمران جماعت کو عدالت کا وقار مجروح کرنے نہیں دیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں مدعا علیہان کےخلاف نیب کارروائی کرے جب کہ توقع ہےکہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ان کو نااہل کردے گی۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار فوری مستعفی ہوں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website