پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ’ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ‘ میں شرکت کے لیے کل بھارت روانہ ہو گی ۔
Pakistan blind cricket team will leave India tomorrow
ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ29 جنوری سے شروع ہو گا ۔ ایونٹ کے میچز بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ورلڈ کپ میں شرکت لیے پاکستان بلائنڈ ٹیم کل واہگہ کے راستے بھارت جائے گی ۔پاکستان ٹیم 30 جنوری کو نیوزی لینڈ ، 31 جنوری کو انگلینڈ ، یکم فروری کو بھارت ، دو فروری کو سری لنکا ، تین فروری کو نیپال ، 6 فروری کو ساؤتھ افریقہ ، 7 فروری کو بنگلہ دیش ، 8 فروری کو ویسٹ انڈیز جبکہ 9 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی ۔سیمی فائنلز 10 اور 11 جبکہ فائنل 12 فروری کو کھیلا جائے گا۔