counter easy hit

پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم بھارت روانہ

دس ٹی 20کھیلنے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم واہگہ سرحد کے راستے بھارت روانہ ہوگئی ہے، ٹیم کے ڈائریکٹر اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے انہوں نے فتح کے حصول کے لئے بہت محنت کی ہے ۔

Pakistan blind team leaves for India

Pakistan blind team leaves for India

قومی بلائنڈ کر کٹ ٹیم کے سترہ کھلاڑی اور تین کو آرڈینیشن ارکان بھارت گئے ہیں۔روانگی سے پہلے صحافیوں سے گفتگو میں ٹیم کوآرڈینیٹر اور انفارمیشن ڈائریکٹر آصف عظیم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے لیے بہت محنت کی ہے ،اصل توجہ بھارت کے خلاف میچ پر ہے۔ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ بھارت کے پچھلے دورے میں کوتاہی ہوئی تھی لیکن اس بار بھارت نے یقین دلایا ہے کہ دوسری ٹیموں کی نسبت پاکستانی ٹیم کو زیادہ سیکورٹی دی جائے گی۔قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت میں دس میچ کھیلے گی۔یکم فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website