پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم ہو گئے،کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 650 پوانٹس کے اضافے سے 41 ہزار 500 کی سطح بھی عبور کرگیا۔
معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سی پیک کی حمایت کی ہے اور سی پیک کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونے کے بیان نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے ۔
ساتھ ہی عالمی سطح پر بھی تیزی کے باعث مقامی حصص بازار میں خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 650 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 585 کی سطح تک پہنچ گیا۔