counter easy hit

’’ پاکستان کا FATF کی گرے لسٹ سے نکلنے کا وقت شروع ہوگیا۔۔۔‘‘ بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، وزیر اعظم عمران خان کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

PAKISTAN, CAN, BE, PUT, OUT, FROM, GREY, LIST, FATF, FAMOUS, JOURNALIST, KAMRAN KHAN, BREAK, THE, NEWS

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف میں پریزینٹیشن متاثر کن رہی ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈال دیے جانے کی جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’سو فیصد جھوٹ سٹپٹا ہٹ پر مبنی بھارتی پروپیگینڈا پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا گیا کل پاکستان کے آسٹریلیا میں فیٹف کے اجلاس میں موجود وفد کی جانب سے وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان کی فیٹف میں پریزینٹیشن متاثر کن رہی ہے اب پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سفر شروع ہوگیا ہے‘‘۔


دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ بھارت کشمیر میں نیا ناٹک رچانے والا ہے۔انہوں نے بتایا کہبھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈا کررہا ہے کہ 100 کے لگ بھگ دہشتگرد کشمیر میں داخل ہوچکے ہیں، بھارت کا جھوٹے پروپیگنڈے کی بنیاد پر کشمیریوں کا خون بہانے کا منصوبہ ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال بہت زیادہ بگڑ چکی ہے۔ اب مقبوضہ کشمیر کی عوام مجبوراً حالات اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کررہے ہیں،بھارتقتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسے روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی جاپان کے وزیر خارجہ سے بات کی ہے،میں نے جاپان کے وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ کس طرح بھارتپروپیگنڈا کر رہا ہے ،بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے اور غلط خبریں دے رہا ہے،دنیاکو نوٹس لینا چاہیے ،آج سری نگر میں کشمیری خواتین ، بچے اور بوڑھے اقوام متحدہکے دفتر پہنچ کر احتجاج کریں گےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کی پوزیشن سے متعلق بھارتی کی پراپیگنڈہ کرنے کی منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website