پاکستان احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا. الیکشن التوا کی طرف لے جانے کی سازش تیار ہو رہی ہے، اصغر علی مبارک ،نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی
راولپنڈی (پ، ر)،پاکستان عوامی لیگ کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی 62 این اے اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے کچھ سیاست دان ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں الیکشن التوا کی طرف لے جانے کی سازش تیار ہو رہی ہے پاکستان احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس عمل سے جمہوریت دشمن قوتوں کو مدد ملے گی اور جمہوریت کی ترقی کا عمل بھی رک جائے گا. عوامی رابطہ مہم کے دوران نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 62 اصغر علی مبارک نے کہا نون لیگ کے امیدواروں کے قائدین کی گرفتاری سے سیاسی ماحول خراب ہورہا ہے الیکشن کے التوا کی ذمہ داری نگران حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان پر ہوگی، چیئرمین نیب پچیس جولائی تک امید وارن کو گرفتار نہ کرنے کا اعلان کیا تھا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کے احکامات پر عمل درآمد کروائیں روایتی سیاستدانوں نے راولپنڈی کو لاوارثوں کا شہر بنا دیا ہے، عوام ایسے آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو مسترد دیں گے