counter easy hit

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ، سیاسی ہلچل سے سرمایہ کار محتاط

Pakistan cautious investor, stock market, political turmoil

Pakistan cautious investor, stock market, political turmoil

ملک میں سیاسی ہلچل کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک موقع پر 500پوائنٹس گر گیا، دو روز میں شیئرز کی قیمتوں میں 200ارب روپے کی کمی دیکھی گئی ہے ۔

ملک میں جاری سیاسی ہلچل کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 439 پوائنٹس کمی ہوئی تھی جبکہ کوئٹہ میں دہشت گرد کارروائی پر آج حصص بازار میں سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں ۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 500 پوائنٹس تک کمی سے 40 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا ۔

ماہر معیشت مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سیاسی ہلچل اور کوئٹہ واقعہ کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان جاری ہے۔

دو روز کے دوران شئیرز کی فروخت کے باعث انڈیکس میں 9 سو سے زائدپوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے،جس کے باعث مارکیٹ میں شئیرز کی قیمتوں میں 2 سو ارب روپے تک گھٹ چکی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website