counter easy hit

پاکستان اورچین کے درمیان دوستی کا بندھن مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکا ہے، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا بندھن مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کی وزرات خارجہ کے مڈ کیریئر سفارت کاروں کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران دوطرفہ امور، خطے کی صورت حال اور چین کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے مابین تعلقات پیار اور بھائی چارے کے بندھن میں پروئے ہوئے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، چین کےصدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، چینی صدرکے دورے میں 46 ارب ڈالرکےاقتصادی پیکیج کا اعلان کیا گیا، جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، اس پیکیج سے 33 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے جس سے ملک میں ناصرف ترقی اورخوش حالی آئے گی بلکہ ملک معاشی طور پرمضبوط بھی ہوگا۔