اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں نیشنل بک ڈے سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پسماندگی، غربت، بیروزگاری اور جہالت ختم کرنے کا سفر شروع ہو چکا۔
پاک چین راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان کی تاریخ بدلے گا بلکہ اسکے اٰثرات پورے خطے کی عوام پر مرتب ہوں گے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ علم کے نام پر جہالت پھیلانے سے ملک میں دہشتگردی پیدا ہوئی۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ یمن کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد اس کے سفارتی حل کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو اس کی بھرپور مدد کی جائے گی۔