اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل نہیں کیا گیا، منصوبے پر غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ، کسی صوبے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، چین کے ساتھ دوستی پر کسی جماعت کی اجارہ داری نہیں۔
وزیر اعظم ہاؤس اسلا٘م آبپاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ میں تبدیلی نہیں ہوئی، غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، احسن اقبالاد میں آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اورنج لائن پروجیکٹ اقتصادی راہداری کا حصہ نہیں بلکہ صوبہ پنجاب کا اپنا منصوبہ ہے ، پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کا روٹ تبدیل نہیں کیا گیا ، کسی صوبے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبوں میں بھی صوبوں کوحصہ دیا جائے گا۔
تھر پورٹ قاسم، ٹھٹھہ میں توانائی کے بیشتر منصوبے لگ رہے ہیں۔ کراچی کو بجلی کی فراہمی کیلئے بھی کام جاری ہے جبکہ کراچی میں میٹروبس کیلئے بھی 15 ارب کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شرکت نہ کر سکے جبکہ خورشید شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے شرکت کی۔ تحریک انصاف کے وفد کی قیادت شاہ محمودقریشی نے کی، کانفرنس میں وفاقی وزراء، وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور رشید گوڈل سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔