پیرس (اے کے راؤ) پیرس ائیر شو میں پاکستان فضائیہ کے جے ایف 17 پروگرام کے چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر ایئر وائس مارشل ارشد ملک نے بتایا ہے کی ایک دوست ملک سے فروخت کا ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ سیلز اور مارکٹنگ کے پلیٹ فارم کے ذریعے ایک معاہدہ بہت عرصے سے مکمل ہو چکا تھا تاہم اس کی تفصیلات جیسے کہ طیاروں کو گاہک ملک کے حوالے کرنے کا وقت اور دیگر تکنیکی مدد کے عمل، کو اس ائیر شو میں حتمی شکل دی گئی۔
ایئر وائس مارشل ارشد ملک نے طیاروں کی تعداد، قیمت یا خریدنے والے ملک کا نام تو ظاہر نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام تفصیلات جلد ہی ظاہر کر دی جائیں گی۔
پاکستانی فضائیہ نے پیرس ایئر شو میں تین جے ایف 17 طیارے پیش کیے ہیں جہاں 44 ممالک کے مختلف نمائندے موجود ہیں۔