بحرین (زاہد شیخ) دنیا بھر میں یوم مئی کے حوالے سے پاکستان کلب بحرین میں بھی ” محنت کشوں کا عالمی دن” کے حوالے سے خصوصی تقریب کا شاندار اہتمام کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد عمر نے کیا جبکہ نظامتی فرائض شاہد محمود اورطارق محمود نے ادا کئے پاکستانی محنت کشوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کلب کے چئیرمین اور جرنلٹس فائونڈیشن پاکستان بحرین کے صدرزاہد شیخ نے کہا کہ بحرین میں موجود تارکین وطن پاکستانی محنت کش مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں
اس بات کااعتراف بحرین کے بادشاہ سلامت عزت مآب شیخ حمد بن عیسی الخلیفة نے بھی اس سال رواں میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے انکے دورہ بحرین کے دوران کیا تھا . انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن پاکستانی محنت کش خواہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں محنت کر رہے ہیں انکا ملکی معاشی ترقی میں چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اور ہم کو چاہئیے کہ خواہ ہم دنیا کے کسی بھی ملک میں رہ رہے ہوں ہمیں انکے قوانین کا لازم احترام کرنا چاہئیے۔
کیونکہ ہمیں ہر آنکھ دیکھ رہی ہوتی ہے۔ اور ہمیں ہر جگہ ایک اچھا شہری اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہیئے۔ اسکے ساتھ ساتھ ہم مملکة البحرین کی موجودہ قیادت کے انتہائی مشکور ممنون ہیں کہ انہوں نے ہم تارکین وطن پاکستانیوں کو بحرین میں مختلف کاروباری شعبوں میں خدمات پر مامور کیا ہوا ہے ۔ اور بحرین ہمارا دوسرا گھر اوراسلامی برادر ملک ہے ۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں جن میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
اس موقع پر پاکستان کلب انتظامیہ نے محنت کشوں کی تفریح کے لئے خصوصی طور پر میوزیکل پروگرام کا اہتمام بھی کیا ہو ا تھا جس میںگلوکار حبیب الرحمن ،گلوکارہ نصیبواور مینا اور پختون گلوکار ولید بنگش نے اپنی خوبصورت آوازوں کا جادو جگایا ۔ تقریب میں موجود سامعین سے مختلف سوالات اور خصوصی کھیل پیش کرنے پر فریش مون مارٹ کی جانب سے خصوصی انعامات بھی دئیے گئے۔
اس موقع پر اوورسیز پاکستان ایڈوائزری کونسل کے ممبر افضل بھٹی ، جنرل سیکریٹری عمران جمیل ،شاہد محمود فنانس سیکریٹری ، رانا شاہد احمد سپورٹس سیکریٹری، طارق محمود جوائنٹ سیکریٹری ،شبیر احمد،ساجد بٹ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف شاعر و مصنف عبدالحق عارف ، حاجی محمد اشفاق اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کلب انتظامیہ کی جانب سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔