ویانا (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کاپاکستانی کمیونٹی کا جنرل اجلاس 10 دسمبر کو 12 ڈسٹرکٹ کے مقامی ہال میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان ، نائب صدر حاجی غلام مصطفی بلوچ ،فنانس سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ،مجلس عاملہ کے چیر مین لالہ محمد حسین خان تبسم اور پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ تاجر برادری اور پاکستان سفارت خانہ ویانا کے کمیونٹی فیئرقونصلر سہیل افضل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
آسٹریا کے دور دراز شہروں سالزبرگ شاہد شاہ،لینز سے میاں خلیل ،رانا قمراور چوہدری محمد حفیظ نے اپنی اپنی تنظیموں کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا میں شرکت کا اعلان کیا ۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ نے جنرل اجلاس کی تقریب کا آغاز کرتے ہوئے تمام پاکستانی کمیونٹی کو تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا اور منہاج القرآن آسٹریا کے صدر عمران مغل کو تلاوت قرآن پاک کرنے کی دعوت دی ۔اکرم باجوہ نے تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے لیئے خواجہ منظور احمد کو دعوت دی۔
خواجہ منظور احمد نے تمام حاضرین کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور چترال طیارہ حادثہ میں شہداء کیلیئے اجتمائی دعا فاتحہ کروائی۔کمیونٹی فیئرقونصلر سہیل افضل نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی آپ لوگ پاکستانی کمیونٹی فورم کے پلیٹ فارم پر سب اکھٹے ہوئے اور یہ سب پاکستان کے نام پر ہوا ہے اور یہ فورم غیر سیاسی ہے باقی آپ اپنے اپنے پلیٹ فارم پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں ۔یہ فورم غیر سیاسی ہے جو کوئی پاکستان کے خلاف بات کرئے گا وہ اس فورم کا حصہ نہیں ہوسکتا۔
اُنہوں نے میڈیا کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کامیڈیا کوآرڈینیٹراکرم باجوہ ہے جو منتخب ہوکر آئے ہیں باقی دوسرئے میڈیا کے لوگ بھی نیوز لگا سکتے ہیں مگر اجلاس میں اُ ن کا ہونا لازمی ہے یا اکرم باجوہ کی پریس ریلیز کو ہی شائع کریں کمیونٹی فیئرقونصلر سہیل افضل نے بڑی تفصیل سے فورم کے اغراض و مقاصد بیان کیئے ۔ شہباز خان نے یوتھ کے حوالہ سے اپنے پروگرام کی تفصیل بتائی ۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا میں مذید تین تنظیموں نے شرکت کا اعلان کی۔
مجلس عاملہ مشیر خاص کے الیکشن میں ملک خلیل ،عاطف اور وحید قریشی نے حصہ لیا عاطف نے 1 ووٹ،وحید قریشی نے5 ووٹ اور ملک خلیل نے 15 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے منتخب ہوگے ۔مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان نے اُن کی جانب سے بلائی گی میٹنگ میں بھاری اکثریت سے پاکستانیوں کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ فورم کے نائب صدر غلام مصطفی بلوچ نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیئے ۔فنانس سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے فنڈنگ پر بات کی اور پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور طریقہ سے اپنی اپنی طرف سے فنڈ کے اعلانات کیئے۔
تقریب کے احتتام پر صد ر ندیم خان نے پوری پاکستانی کمیونٹی کا اس فورم کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ اس تنظیم کا ساتھ دئے رہے ہیں ہم بہت جلد ایک بہت بڑی قوت بن کر سامنے آئیں گے اور پاکستان کو مضبوط کریں گے ہم اپنے بچوں کے لیئے کچھ کر کے جائیں تاکہ وہ پاکستان کے لیئے کام کر سکیں آپ سب کو حق حاصل ہے کہ تنقید کریں مگر تنقید تعمیری کریں جو پاکستان کے حق میں ہو۔
آخر میں اجتمائی دعائیہ کلمات پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور امن و امان کے دعا کی گی اور تقریب احتتام پذیر ہوئی۔