پیرس (پی پی پی یو ایس اے) ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان کمیونٹی فرانس کے زیراہتمام پیرس میں یوم دفاع کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں سفیر پاکستان غالب اقبال، پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوارڈنیٹر کامران یوسف گھمن، جنرل سیکرٹری ملک منیر، اصغر صغیر، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما چوہدری اعظم، تحریک انصاف کے رہنما طاہر اقبال، چوہدری سہیل بھدر، یاسر قدیر، چوہدری افضال ڈھل، چوہدری ممتاز پکھوال، مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری منیر احمد چوہدری وڑائچ، روحی بانو، نینا خان، شبانہ چوہدری و دیگر کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر پاکستان غالب اقبال نے ملک پر جان نثار کرنے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت وطن عزیز پوری دنیا میں سرخرو اور افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہمارے آج کی حفاظت کی ہے انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمارے وقار اور جرات کی علامت ہے۔