اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کی طرف سے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی اتحاد کی طرف سے مزاحمت کرتے ہوئے ڈرون حملے کو ناکام بنانے اور قیمتی زندگیوں کے تحفظ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایسے حملوں کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی سیکورٹی اور خودمختاری کو لاحق خطرات کیخلاف اسکی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
Pakistan strongly condemns the recent drone attack launched towards the Kingdom of Saudi Arabia by Houthi militia. Pakistan appreciates the successful interception of the drone, which prevented the loss of innocent lives.
We call for immediate cessation of such attacks. Pakistan reiterates its full support and solidarity with Saudi Arabia against any threats to its security and territorial integrity.