counter easy hit

”عمران خان اور جنرل باجوہ کی دن رات محنت کی وجہ سے ۔۔۔“ سینئر صحافی کامران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سُنا دی

کراچی( نیوز ڈیسک )پاکستان کے سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل باجوہ اور وزیراعلیٰ سندھ کی دن رات محنت کی وجہ سے کورونا قابو سے باہر نہیں ہوا ۔تفصیلاات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان جنرل باجوہ مراد علی شاہ ظفر مرزا یاسمین راشد نے دن رات ایک کیا جو کچھ بس میں تھا کیا الحمدللّٰہ ملک میں کورونا قابوسے باہر نہ ہوا چوٹی کے عالمی ماہرین بھی نہیں بتا سکتے کس ملک میں کورونا کب قابوآئے گا ہر ملک calculated risk
لے گا لاک ڈاؤن نرم ہوگا ہم بھی بسم اللہ کریں‘‘

ایک اور پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’5200 پاکستانی کورونا مریضوں کے علاوہ درجنوں جان لیواامراض کے لاکھوں پاکستانی مریض منتظر: سرکاری نجی ہسپتال ڈاکٹرز انکو کب دیکھیں گے؟ کب تک انگنت پاکستانیوں کا دانہ پانی بند رہے گا؟ حکومت پاکستانیوں کو کورونا سے لڑنا سکھائیےاسمارٹ لاک ڈاؤن لائے ورنہ بیروزگاری کااندھا کنواں مقدر ہے‘‘۔

Kamran Khan Tweets

Kamran Khan Tweets 2

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website