اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائںدہ یوشیدہ سے ملاقات کی۔ انھوں نےاقوام متحدہ کی نمائںدہ سے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پناہ گزینوں کے متعلق مشکلات کے حل اور افغانستان میں پناہ گزینوں کیلئے پرکشش مواقعوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں پناہ گزینوں کیلئے زراعت کے شعبے میں مواقعے پیدا کرنے پرکام کیا جاسکتا ہے۔ جس سے پناہ گزینوں کو افغانستان میں زرعی شعبے میں ملازمتیں اورکاروبار کے مواقع ملیں گے اور پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد واپس جاسکے گی۔
@AmbassadorSadiq
Met UNHCR Pak Head Ms.Yoshida to discuss the complex issues associated with Afghan refugees, including importance of creating pull factors in Afghanistan. Development of agriculture would employ significant number of refugees in Afghanistan and also enhance Afghan food security.