counter easy hit

مجلسِ پاکستان کے رکن اعجاز بٹ کے اعزاز میں الوداعیہ

farewell

Farewell

وقار نسیم وامق ( ریاض) نالج کور میں مجلسِ پاکستان کے زیراہتمام مجلس کے سنیئر رکن اعجاز بٹ کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر آصف قریشی نے کی، سرپرست مجلسِ پاکستان کے رانا عبدالرؤف تهے، تقریب کی میزبانی کا شرف نالج کور کے ڈائریکٹر عامر شہزاد نے حاصل کیا. تقریب کی نظامت کے فرائض حافظ عبدالوحید نے نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دئیے، ہدیہء نعت تنویر میاں نے پیش کیا.

مقررین نے اعجاز بٹ صاحب کو کمیونٹی اور مجلسِ پاکستان کے لئے کی جانیوالی خدمات کے حوالے سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، مقررین میں فیصل علوی، علامہ فرمان علی سلیمی، ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری، سرور خان، اسد اللہ، ڈاکٹر محمود باجوہ، انجینئر راشد محمود بٹ، آصف قریشی اور رانا عبدالرؤف شامل تهے جبکہ جاوید اختر جاوید اور وقار نسیم وامق نے اعجاز بٹ کو منظوم خراج تحسین پیش کیا.
اعجاز بٹ نے اس موقع پر اپنے اعزاز میں منعقد کی جانیوالی تقریب پر منتظمین اور اہلِ ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ ریاض کی انمول محبت اور خلوص ان کا اثاثہ هے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں بهی خدمتِ انسانیت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے.

اعجاز بٹ کو پاکستانی کمیونٹی اور مجلسِ پاکستان کے لئے کی جانیوالی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری شیلڈ پیش گئی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی نے انہیں کتابوں کا تحفہ پیش کیا.
آخر میں نالج کور کی جانب سے شرکائے تقریب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا.

farewell

farewell