counter easy hit

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم گوروں کے دیس روانہ

Pakistan cricket

Pakistan cricket

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق کر رہے ہیں ، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چودہ جولائی کو کھیلا جائے گا
لاہور (یس اُردو ) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں گوروں کے دیس روانہ ہوگئی ، پاکستان کرکٹ ٹیم براستہ دبئی انگلینڈ روانہ ہوگئی ۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کر رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر انتخاب عالم ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت 9 آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔ قومی کرکٹر محمد عامر خوشگوار موڈ میں نظر آئے ۔ انہوں نے جہاز میں خوب سلیفیاں بھی لیں ۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد قومی ٹیم پہلی بار انگلینڈ کا دورہ کر رہی ہے ۔ قومی کھلاڑیوں کیلئے انگلینڈ میں بھی تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا ۔ دورہ انگلینڈ کے لیے شاہینوں نے بوٹ کیمپ اور سکلز کیمپ میں خوب مشقت کی ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹرز کو فیوچرز ٹورز پروگرام پر لیکچرز دے دئیے گئے ۔ پاکستانی ٹیم دورے کے دوران چار ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی کھیلے گی ۔ قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف اپنا پہلا ٹیسٹ لارڈز کے میدان پر چودہ جولائی کو کھیلے گی ، دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈنے عبدالستارایدھی کیلئے نوبل پرائز مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کو دس لاکھ روپے امداد بھی دی ہے ۔ شہریار خان کا کہنا ہے ٹیم انگلینڈ میں شرٹ پر ایدھی کا لوگو لگا کر کھیلے گی ۔